Site icon Tashakur News

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا

صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت شریک ہے۔ ان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد اور دیگر موجود ہیں۔

تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو صدر مملکت کی جانب سے نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

قبل ازیں یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی سعودی وزیر دفاع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Exit mobile version