Site icon Tashakur News

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے سنے گئے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

تشک نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد سے جاری ہے۔

پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کمپلیکس سے مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق چار سے پانچ دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے اور علاقے سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Exit mobile version