Site icon Tashakur News

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری  ہے۔

آل جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھائو 771 روپے بڑھکر 189643 روپے ہوگئے ،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 3 ڈالر کے اضافے سے2106 ڈالر ہوگئے۔ 

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی

Exit mobile version