Site icon Tashakur News

عامر لیاقت ویڈیوز کیس: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Dania Shah arrest warrants in Aamir Liaquat video case

Karachi court issues non-bailable arrest warrants for Dania Shah

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تاہم مدعیہ کے وکیل کے اعتراض پر عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی مدعیت میں سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Exit mobile version