نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شاہراہ فیصل پر ایک غیرقانونی عالمی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں کال سینٹر کا مالک یاسر گلگتی بھی شامل ہے۔
امریکی شہریوں سے مبینہ فراڈ
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان امریکی شہریوں کو بینکوں کا نمائندہ ظاہر کرکے فون کالز کرتے تھے۔ ان پر شہریوں کو دھوکہ دے کر ان کی خفیہ مالی معلومات حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ڈیجیٹل آلات ضبط، تحقیقات شروع
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ڈیجیٹل آلات اور دیگر الیکٹرانک سامان ضبط کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دو نامزد ملزمان تاحال مفرور ہیں، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
