کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ وہ پاکستانی پاسپورٹس پر سیاحتی ویزوں کے ذریعے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔
سفر کے مقصد پر پوچھ گچھ
حکام کے مطابق امیگریشن عملے نے دونوں مسافروں سے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں نے تھائی لینڈ جانے کا مقصد ہم جنس شادی بتایا۔ اس کے بعد انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

