پاک چین دفاعی تعاون کے تحت مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کورلا میں منعقد ہوئی۔
جدید جنگی مہارتوں کی تربیت
مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج ڈرون آپریشنز اور متحرک اہداف کی تلاش کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دورانِ حرکت اہداف پر فائرنگ کی مشقیں بھی شامل ہیں۔
فوجی اہلکار طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی میں تعاون
مشق کے دوران پاکستانی اور چینی فوجی اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے چینی ہتھیاروں کا بھی مشاہدہ کیا۔
مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا اور دونوں افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی مضبوط بنانا ہے۔

