Site icon Tashakur News

کیماڑی پولیس کی کارروائی، 138 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

Police operation against suspected drug trafficking in Baldia, Keamari, Karachi

Keamari Police arrest a suspected drug dealer and seize 138 grams of ice in Baldia, Karachi.

ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 138 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیات محمد خان ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی سے متعلق ایک انٹیلیجنس رپورٹ بھی موصول ہوئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس نے ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 226/2026 درج کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version