Site icon Tashakur News

کراچی نیٹی جیٹی پل کے نیچے مال گاڑی کے انجن سے کار ٹکرا گئی

Damaged car involved in a collision with a freight train engine near Netty Jetty Bridge in Karachi.

A car was damaged after colliding with a freight train engine near Karachi’s Netty Jetty Bridge.

ٹاور کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر مال گاڑی کے انجن سے کار ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اس میں سوار عقیل محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سٹی ریلوے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ریلوے ٹریک سے گزرنے والی مال گاڑی کے انجن نے اسٹیٹ بینک کی پارکنگ کے قریب کار کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے دوران کار تقریباً 20 فٹ تک رگڑ کھاتی رہی۔ بعد ازاں مال گاڑی کے انجن پر بریک لگائے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

کار اسٹیٹ بینک کی پارکنگ میں داخل ہورہی تھی

سٹی ریلوے تھانے کے انچارج حسیب سہیل کے مطابق ریلوے کی بی ایکس پوسٹ کی اراضی اسٹیٹ بینک کے ملازمین گاڑیاں پارک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ان کے مطابق عقیل بھی اسٹیٹ بینک کے ملازم ہیں۔ وہ اپنی گاڑی پارک کررہے تھے کہ گاڑی ریلوے ٹریک پر پہنچی اور اسی دوران مال گاڑی کا انجن آگیا، جس سے ٹکر ہوگئی۔

ریلوے پولیس کی تحقیقات شروع

حسیب سہیل کے مطابق ریلوے پولیس نے کار میں سوار شہری کے خلاف غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Exit mobile version