کراچی: سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے سابق صدر کاشف ہاشمی سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کے معاملے میں نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے تھانہ ناظم آباد میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
انکوائری کے بعد کارروائی
بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپہ، فریال تالپور نے رپورٹ طلب کرلی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملزم علی ولد محمد صمد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مزید کارروائی میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

