خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے قرارداد کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔
بحث کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
سینیٹ میں بھی قرارداد منظور
دوسری جانب سینیٹ نے بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن نے ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کردیا۔
ایمرجنسی کے معاملے پر اختلاف
قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ سینیٹ میں بھی قرارداد کی منظوری پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔

