ایسٹ زون کی بریگیڈ پولیس نے جیکب لائن کے قریب کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروشی میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد اسلم اور دانش ولد ناصر کے ناموں سے ہوئی۔
گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
ایک ملزم پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے
ایسٹ پولیس کے مطابق ملزم عمران اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمے میں بریگیڈ تھانے سے گرفتار ہوچکا ہے۔

