Site icon Tashakur News

میر رضا کیس جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تیار، سیکرٹری داخلہ کل طلب

Judicial commission inquiry into the killing of Karachi businessman Mir Raza Ali Khan

Judicial commission completes its inquiry report in the Mir Raza case.

نوجوان تاجر میر رضا علی خان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے۔

کمیشن ذرائع کے مطابق رپورٹ کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ سندھ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جنہیں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کمیشن کی کارروائی مکمل

میر رضا کی موت کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے 7 اکتوبر کو اپنی کارروائی مکمل کرلی تھی۔

کمیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے سمیت مجموعی طور پر 15 اجلاس منعقد کیے۔ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا، جبکہ اس نے 27 اگست کو کام شروع کیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمیشن کو ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا۔

میر رضا کیس کا پس منظر

نوجوان تاجر میر رضا علی خان 28 جولائی کو کراچی کی پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوئے تھے۔ وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔

دو روز بعد ان کی لاش گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات تھے اور سینے پر گولی لگنے کا زخم بھی موجود تھا۔

پولیس کے مطابق لاش ملنے سے ایک روز قبل میر رضا کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے تھے۔

مقتول کے والد نے بتایا تھا کہ میر رضا کا نکاح 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں ہونا تھا۔ ان کے مطابق میر رضا اپنی نئی زندگی شروع کرنے کے حوالے سے بہت خوش تھے۔

Exit mobile version