Site icon Tashakur News

مشاق طیارہ حادثہ شہید میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ ادا

Funeral prayers for Major Hasnain Shahzad Humayun and Captain Abdul Samad at Chaklala Garrison Rawalpindi

Funeral prayers for the two Pakistan Army officers martyred in the Mushshak aircraft crash.

کوئٹہ کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شہدا کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

12 اکتوبر کو طیارہ حادثہ پیش آیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے علاقے میں مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے مطابق وطن کے لیے شہدا کی جرأت، لگن اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ باعث فخر رہے گا۔

مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Exit mobile version