Site icon Tashakur News

مصطفیٰ عامر قتل کیس: اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Sindh High Court hearing on the Mustafa Amir murder case speedy trial petition

Sindh High Court postpones hearing on the speedy trial request in the Mustafa Amir murder case.

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان ارمغان اور شیراز نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ملزمان کی جانب سے نوٹس وصول نہ کرنے پر عدالت کا اظہارِ حیرت

وکیل افتخار شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان دوسری مرتبہ بھی عدالتی نوٹس وصول نہیں کررہے۔

اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ملزمان عدالت کے نوٹس ہی وصول نہیں کررہے۔

عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ملزمان نوٹس وصول نہیں کررہے جبکہ ٹرائل کورٹ میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث مقدمے کی کارروائی بھی آگے نہیں بڑھ رہی۔

ٹرائل کورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں جج کی تعیناتی تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام، 4 ملزمان گرفتار

مصطفیٰ عامر کی والدہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا

مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے مقدمے میں تاخیر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اپنی رپورٹ میں مقدمے کی کارروائی میں تاخیر کا ذمہ دار ملزم ارمغان اور اس کے وکیل کو قرار دیا تھا۔

Exit mobile version