Tashakur News

لیاقت آباد میں مددگار 15 کی کارروائی، ایف آئی آر میں نامزد ملزم گرفتار

Madadgar 15 police team conducts an operation in Liaquatabad, Karachi.

کراچی: پولیس مددگار 15 لیاقت آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس مددگار 15 کے مطابق لیاقت آباد کی ٹیم کو ایک مفرور ملزم کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اطلاع دینے والے شہری سے اہم معلومات حاصل کیں۔

کالر کی نشاندہی پر ملزم گرفتار

ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم نے کالر کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں ایف آئی آر درج ہے۔

پولیس نے ملزم اور اطلاع دینے والے شہری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا۔

ترجمان کے مطابق کالر نے مددگار 15 کی بروقت کارروائی کو سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version