کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا۔ نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں اضافہ
ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہوگئی۔
چاندی بھی مہنگی ہوگئی
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 6 ہزار 555 روپے ہوگئی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جگہ بنگلادیش ایونٹ میں شامل
عالمی مارکیٹ میں سونا 4195 ڈالر کا ہوگیا
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے۔ فی اونس سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4195 ڈالر پر پہنچ گیا۔

