ایسٹ زون، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی بخش عرف لمبا ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے آئس اور مبینہ طور پر منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی منشیات سے متعلق دو مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ان میں مقدمہ نمبر 715/21 اور 259/22 شامل ہیں۔ دونوں مقدمات تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج ہوئے تھے۔

