تحصیل لکی غلام شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک شخص لاپتا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سید سردار علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ آتشزدگی کے دوران چند افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔
گیس سلنڈر سے آگ لگنے کا شبہ
ابتدائی معلومات کے مطابق ویگن میں نصب گیس سلنڈر سے آگ لگی۔ آگ بھڑکنے پر مسافروں نے گاڑی سے باہر نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔
پولیس کے مطابق مسافر ویگن سکھر سے شکارپور آرہی تھی۔ واقعے کے بعد لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

