Site icon Tashakur News

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ

Electricity price increase announced for consumers across Pakistan

NEPRA increases electricity prices for consumers across Pakistan

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اکتوبر کے بلوں میں وصولی

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا ہے۔

اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ

ذرائع کے مطابق اگست کے ایف سی اے کے تحت صارفین پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

Exit mobile version