Site icon Tashakur News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارج ہلاک

Security forces operation against militants in North Waziristan

Security forces conduct an intelligence-based operation in North Waziristan

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 9 خارجی ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈروں میں خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم شامل ہیں۔

تین علاقوں میں کارروائی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام وژن کے تحت کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو سراہا۔

انہوں نے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

شہباز شریف کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پاکستان کے عزم کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک میں پائیدار امن کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version