اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔
مختلف ڈومینز سے پاکستانی دستے تعینات
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری دفاعی تعاون کو بھی اجاگر کیا۔

