Site icon Tashakur News

کیماڑی پولیس کی 24 گھنٹوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

Keamari Police operations against criminal elements in Karachi

Keamari Police arrest 16 suspects in operations across Karachi.

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسٹریٹ کرمنلز، 2 منشیات فروش، 2 گٹکا فروش، 4 غیر قانونی افغان شہری اور دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان شامل ہیں۔

اسلحہ اور منشیات برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 غیر قانونی پستول برآمد ہوئے۔

کارروائیوں کے دوران 1210 گرام چرس، 167 گرام آئس اور 10 کلو گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں A+ کیٹیگری کا مبینہ منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

پولیس نے ایک مبینہ طور پر مسروقہ موبائل فون بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version