کراچی: عزیز آباد، گلبرگ ٹاؤن کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں گتے اور پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے رینجرز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
رینجرز اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
شہریوں کے تحفظ کے لیے نفری تعینات
ترجمان کے مطابق متاثرہ عمارت کے گرد رینجرز نے کارڈن قائم کردیا ہے۔
جامعہ کراچی میں فیل طلبہ کے نتائج تبدیل کرنے کا معاملہ، اسکروٹنی پر سوالات
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔
رینجرز اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

