Site icon Tashakur News

عزیز آباد بلاک ٹو کی فیکٹری میں آتشزدگی، واٹر کارپوریشن کا فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی فراہم کرنے کا فیصلہ

Fire brigade responding to a factory fire in Azizabad Block 2 Karachi

Firefighters battle a factory fire in Azizabad, Karachi.

کراچی: عزیز آباد بلاک ٹو میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کردیے۔

فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی

ترجمان کے مطابق انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سی ای او کے فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Exit mobile version