Site icon Tashakur News

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، بلاول بھٹو نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

Bilawal Bhutto Zardari and PPP reorganization committee for Azad Kashmir

Bilawal Bhutto Zardari initiates PPP reorganization in Azad Kashmir.

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کردیا گیا۔

پارٹی کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی میں سید نیئر حسین بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور عاجز دھامراہ شامل ہیں۔

کارکنان سے مشاورت کا فیصلہ

تنظیم نو کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گی۔

کمیٹی کے ارکان مختلف اضلاع میں پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کریں گے۔

گلشن اقبال میں 81 کلو چرس برآمد، بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

پارٹی کے مطابق مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرے گی۔

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version