کراچی: ایسٹ پولیس نے شہریوں کے چھینے، چوری اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ڈویژنل ایس پیز کے ہمراہ 263 ریکور شدہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کیے۔ پولیس کے مطابق موبائل فونز کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ٹیکنیکل ٹیم کی کارروائیاں
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کے چھینے، چوری اور گمشدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
ایسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

شہریوں سے فوری رپورٹ درج کرانے کی اپیل
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موبائل فون چھیننے، چوری ہونے یا گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائیں۔
پولیس کے مطابق شہریوں کی بروقت اطلاع اور تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور کارروائی میں مدد ملتی ہے۔