پشاور: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔
پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔
کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، بارش کی پیشگوئی
10 اکتوبر کے بعد امتحانات معمول کے مطابق
پشاور بورڈ کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔
بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کریں۔

