Site icon Tashakur News

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان پاکستان کے کپتان مقرر

Pakistan cricket team squad for Sri Lanka T20I and ODI tri-series

Pakistan cricket squads announced for Sri Lanka T20Is and ODI tri-series.

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم اسکواڈ میں شامل ہیں۔

آئی ایم ایف پٹرول سبسڈی جاری رکھنے پر رضامند، نئے صارفین روکنے کا مطالبہ

ون ڈے ٹرائی سیریز

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔

ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ٹرائی سیریز لاہور منتقل ہوگی۔ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

PCB کے مطابق نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ہوں گے۔ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

شفقت شبیر راولپنڈی جبکہ سید نذیر احمد لاہور مرحلے کے میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔

Exit mobile version