کراچی: صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فوری اقدامات کیے گئے۔
چار زخمی پاکستانی شہری عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔
تین جاں بحق پاکستانیوں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کے جسدِ خاکی بھی اسی پرواز کے ذریعے کراچی لائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے واپسی کے عمل کی نگرانی کی
پرواز ET-694 کے کراچی پہنچنے کا وقت پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔
ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستان کی سفیر اقصیٰ نواز نے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر زخمی پاکستانیوں اور میتوں کو کراچی روانہ کیا۔
ایس آئی یو سی آئی اے کی کارروائی، 2 عادی اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کی خود مسلسل نگرانی کی۔
حکومت کی جانب سے زخمی شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور جاں بحق افراد کی میتیں ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

