ایسٹ زون کی جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی گرومندر کے قریب دورانِ گشت کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل KID-4734 برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ میٹھادر کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 170/26 تھانہ میٹھادر میں درج ہے۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ
گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان عرف سنجو ولد نذیر اور شہروز عرف شہریار ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان مقدمات میں تھانہ گلبرگ کا مقدمہ نمبر 227/25، تھانہ نارتھ ناظم آباد کا مقدمہ نمبر 318/25 اور تھانہ شریف آباد کا مقدمہ نمبر 160/25 شامل ہیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

