Site icon Tashakur News

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

Security forces conducting operations against terrorists in Pakistan

Security forces conduct counterterrorism operations in South Waziristan and Balochistan.

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

بلوچستان میں 6 دہشت گرد مارے گئے

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے گورندر، مشکے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مشکے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

اس کے بعد انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رہنے کی اطلاع ہے۔

محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔

محسن نقوی کے مطابق پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Exit mobile version