Site icon Tashakur News

سندھ ایم ڈی کیٹ 2026 مصطفیٰ کمال نے 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی

Mustafa Kamal addressing complaints related to Sindh MDCAT 2026

Federal Health Minister Mustafa Kamal announces an inquiry into Sindh MDCAT 2026 complaints

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے وزارت صحت کو 15 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج پر مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

نتائج اور امتحانی ریکارڈ کی جانچ

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت اور پی ایم ڈی سی امتحان منعقد کرنے والی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر شکایات کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ امتحان کی شفافیت اور فیئر پلے سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی امتحان سے متعلق شکایات سامنے آنے کا بتایا گیا ہے۔

انکوائری میں مختلف امتحانی مراکز کے نتائج کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

نمبروں، فیصد اور پاس ریٹ کا بھی موازنہ کیا جائے گا۔

غیر معمولی یا نمایاں فرق رکھنے والے نتائج کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان، سینٹر ریکارڈ اور نتائج کا ڈیٹا بھی انکوائری کا حصہ ہوگا۔

بے ضابطگیوں کی شکایات کا جائزہ

وزارت صحت کے مطابق مبینہ بے ضابطگی، غیر مجاز معاونت، جعل سازی اور سوالات کے افشا کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تکنیکی خرابی یا انتظامی غفلت سے متعلق معاملات بھی انکوائری میں شامل ہوں گے۔

اگر کسی بے ضابطگی سے امتحان متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تو ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی امتحان کے انعقاد اور نتائج سے متعلق متعلقہ ریکارڈ فراہم کرے گا۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ 2026 کا ایم ڈی کیٹ متعلقہ صوبائی حکومتوں کی نامزد یونیورسٹیوں نے منعقد کیا تھا۔ سندھ میں امتحان سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے کرایا۔

Exit mobile version