کلفٹن بلاک 2 کے اتوار بازار کی دکانوں میں آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کردی گئی۔
ریسکیو ٹیم کے ساتھ فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر بھیجی گئی۔
آگ بجھانے کی کارروائی جاری
ریسکیو 1122 سندھ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔
آتشزدگی سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

