Site icon Tashakur News

پیپلز چورنگی کے قریب اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

Jamshed Quarters Police arresting a suspected street criminal near Peoples Chowrangi Karachi

Jamshed Quarters Police arrest suspected street criminal near Peoples Chowrangi

جمشید کوارٹرز پولیس نے پیپلز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اسٹریٹ کرمنل محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد آصف ولد محمد یوسف کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم سولجر بازار اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

درجنوں وارداتوں کا انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، قتل، ڈکیتی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے سابقہ مقدمات کا ریکارڈ بھی تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

Exit mobile version