Site icon Tashakur News

سلطان آباد میں سرچ آپریشن، مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار

Docks Police arresting a suspected street criminal during a search operation in Sultanabad Karachi

Docks Police arrest suspected street criminal in Sultanabad

ضلع کیماڑی کے علاقے سلطان آباد میں ڈاکس پولیس نے رات گئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مطلوب اسٹریٹ کرمنل محمد ثاقب ولد محمد عارف کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول برآمد کیا۔

ملزم کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل اور دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

چھینا گیا موبائل فون برآمد

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے ایک موبائل فون کو 13 اپریل 2026 کو MT خان روڈ سے چھینا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ موبائل فون جنید عرفان نامی شخص سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ 141/26 تھانہ ڈاکس میں دفعہ 397 کے تحت درج ہے۔

پولیس جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل کی بھی تصدیق کررہی ہے۔

اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ 430/26 درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version