Site icon Tashakur News

کراچی زیر تعمیر پل کا ڈھانچہ گرنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

Rescue teams at the site of an under-construction bridge collapse in Gulshan Iqbal Karachi

Under-construction bridge collapses on University Road in Karachi

گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب زیر تعمیر پل کا ڈھانچہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، چھیپا، ایدھی، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی طور پر ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ تھا۔

ٹیکنیکل طریقے سے ملبے کی مکمل جانچ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

جاں بحق شخص کی شناخت کی کوشش

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص پل کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی ٹیم تلاش ڈیوائس کی مدد سے متوفی کی شناخت کررہی ہے۔

Exit mobile version