Site icon Tashakur News

شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

Workers and engineers targeted in an armed attack in Syria

Armed attack on workers and engineers in Syria

شام میں مزدوروں اور انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر مقامی تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پائپ لائن میں دھماکے کے باعث 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی اور متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version