Site icon Tashakur News

بن قاسم ٹاؤن جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

Police investigating young woman's body recovered near Steel Mill Road in Karachi

Police investigate the recovery of a young woman's body in Bin Qasim Town

بن قاسم ٹاؤن میں اسٹیل مل روڈ، جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریباً 20 سال ہے۔ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاش پر ایک گولی کا نشان بھی ملا ہے۔

لاش جھاڑیوں میں پھینکے جانے کا شبہ

پولیس حکام کے مطابق بظاہر مقتولہ پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔

حکام کے مطابق امکان ہے کہ لڑکی کی لاش کسی نے لاکر جھاڑیوں میں پھینکی۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ وہاں مکمل معائنے کے بعد مزید شواہد سامنے آسکتے ہیں۔

پولیس نے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے

پولیس اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ اہلکاروں نے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ مقتولہ کی شناخت اور قتل کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version