ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں مدرسے کے طالب علم ہیں۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت صادق حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی لڑکے کی شناخت ہادی کے نام سے ہوئی ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ڈمپر حادثے کا شکار
حکام کے مطابق حادثہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان اور زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے بعد پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

