کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی میں وفاقی وزارت داخلہ کے زیر انتظام پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا۔
ایک چھت تلے مختلف سہولتیں
محسن نقوی کے مطابق گرینڈ خدمت مرکز میں وزارت داخلہ کے تمام متعلقہ اداروں کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ان سہولتوں میں پاسپورٹ، شناختی کارڈز، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت دیگر خدمات شامل ہوں گی۔

10 روز میں ماسٹر پلان طلب
وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو گرینڈ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان 10 روز میں تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ماسٹر پلان تیار کرتے وقت تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی تیاری میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے پہلو کو بھی ترجیح دینے کی ہدایت کی۔