کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ طلبہ نے ری ٹیک امتحانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے مطابق سیمسٹر فور کے امتحان میں 1900 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش لٹریچر کے ایک مضمون میں 1400 طلبہ فیل قرار دیے گئے۔
طلبہ نے بڑی تعداد میں فیل ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے موجودہ ری ٹیک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ری ٹیک امتحانات مؤخر کرنے کا مطالبہ
مظاہرین نے کہا کہ ری ٹیک امتحانات فوری طور پر مؤخر کیے جائیں۔ طلبہ کے مطابق انہیں امتحان کی تیاری کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
انہوں نے امتحانی فیس واؤچر جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ری ٹیک امتحانات کی فیس میں بھی کمی کی جائے۔ ان کے مطابق موجودہ فیس طلبہ پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔
18ویں ترمیم: علی خورشیدی کا نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ
50 نرسنگ کالجز کے طلبہ احتجاج میں شریک
مظاہرین کے مطابق تقریباً 50 نرسنگ کالجز کے طلبہ ری ٹیک امتحانات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
طلبہ نے متعلقہ حکام سے مطالبات پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے مناسب وقت اور فیس میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

