اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
مذاکرات کے دوران حکومت نے ایف بی آر کے مقرر کردہ 3 ہزار 53 ارب روپے کے سہ ماہی ٹیکس ہدف پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ستمبر کا ٹیکس ہدف
ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ستمبر 2026 کے لیے 1 ہزار 330 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
حکام کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کی مجموعی ٹیکس وصولی بھی مقررہ ہدف کے مطابق رہے گی۔
انکم ٹیکس ریٹرنز میں اضافہ
ایران کا جوہری پروگرام: روبیو کا ایٹمی ہتھیاروں کے حصول پر انتباہ
اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس ایئر 2026 کے لیے اب تک تقریباً 47 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہوچکے ہیں۔
گزشتہ سال اسی مدت کے دوران تقریباً 32 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے تھے۔
سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات
گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری افسران کو 30 اکتوبر 2026 تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکٹرانک طریقے سے جمع کرانا ہوں گے۔
نئے قانونی فریم ورک کے تحت وفاقی سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق محدود معلومات 31 دسمبر 2026 تک عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔

