Site icon Tashakur News

انمول پنکی کیس: درخشاں پولیس کا 3 مقدمات کا عبوری چالان جمع

Darkhshan Police investigation in Anmol Pinky drug case

Darkhshan Police submits interim charge sheet in Anmol Pinky case.

کراچی: درخشاں پولیس نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف تین مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کے بعد عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے عبوری چالان منظور کرلیا۔ عدالت نے مزید مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کرنے کا حکم بھی دیا۔

انمول پنکی سمیت چار ملزمان گرفتار ظاہر

چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی سمیت تین ساتھیوں کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف تین مقدمات کا عبوری چالان تیار کیا گیا۔

کراچی موسم: آئندہ 3 روز گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان

منشیات کے نیٹ ورک کا دعویٰ

عبوری چالان کے مطابق ملزمہ شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔

چالان میں دیگر گرفتار ملزمان کو انمول عرف پنکی کا مبینہ سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ہے۔ کیس میں مزید قانونی کارروائی متعلقہ عدالت میں جاری رہے گی۔

Exit mobile version