Site icon Tashakur News

افغانستان جنگ عاصم منیر سے امریکی کمیشن کے وفد کی ملاقات

Field Marshal Asim Munir meeting the US Afghanistan War Commission delegation in Rawalpindi

Field Marshal Asim Munir meets the US Afghanistan War Commission delegation

امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد امریکا کی افغانستان میں 20 سالہ شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔

علاقائی سکیورٹی اور افغانستان پر گفتگو

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں افغانستان کے لیے پاکستان کی معاونت، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت شامل رہی۔

کمیشن کے کام سے متعلق مختلف پہلوؤں اور نقطۂ نظر پر بھی گفتگو ہوئی۔

عاصم منیر نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان تنازع کے دوران سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے طویل جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز بھی اجاگر کیے۔

عاصم منیر نے کہا کہ تنازع کا جائزہ لیتے وقت علاقائی نقطۂ نظر کو شامل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے پاکستان کے تجربات کو بھی جائزے کا حصہ بنانے پر زور دیا۔

امریکی وفد نے پاکستان کے کردار کو سراہا

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغانستان تنازع میں پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو بھی سراہا۔

Exit mobile version