کراچی: شہید کانسٹیبل وہاب خٹک کی نماز جنازہ ساؤتھ ہیڈکوارٹر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
کراچی پولیس کے مطابق کانسٹیبل وہاب خٹک گزشتہ شب ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق وہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔
پولیس افسران اور اہل خانہ کی شرکت
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی پی نعیم شیخ اور ایس ایس پی ساؤتھ نے شرکت کی۔
دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

پولیس دستے نے سلامی پیش کی
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
پولیس افسران نے شہید کی میت پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سمیت دیگر افسران نے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
پولیس افسران نے ملک و قوم کے لیے کانسٹیبل وہاب خٹک کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔