کے الیکٹرک نے گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر طے شدہ تکنیکی کام مکمل کرلیا۔
کام مکمل ہونے کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوگئی۔ کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی۔
30 ملین گیلن پانی کی کمی
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی عارضی بندش سے شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔
واٹر کارپوریشن روزانہ کراچی کو تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے۔
بجلی کی بندش کے دوران بھی شہر کو تقریباً 620 ملین گیلن پانی فراہم کیا گیا۔
مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر
ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش سے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
متاثرہ علاقوں میں بن قاسم، شاہ فیصل، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز شامل ہیں۔
گھارو پمپنگ اسٹیشن معمول پر
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر تکنیکی کام مکمل ہوگیا ہے۔
اس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی اب معمول کے مطابق جاری ہے۔

