Site icon Tashakur News

کراچی میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والا مبینہ ڈیلر گرفتار

کراچی: نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے لیاری چیل چوک پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

نارکوٹکس حکام کے مطابق ملزم سے 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان سے کراچی منشیات لانے کا الزام

حکام کے مطابق گرفتار ملزم منشیات کا بڑا ڈیلر ہے۔

ملزم پر بلوچستان سے منشیات کراچی لانے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتا تھا۔

نارکوٹکس حکام کے مطابق ملزم سے برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

مقدمہ درج، تفتیش شروع

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

نارکوٹکس حکام کے مطابق تفتیش میں منشیات کی سپلائی سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version