Site icon Tashakur News

منگھوپیر روشم حسین قتل کیس 2 اہم ملزمان گرفتار

Karachi police investigating the Manghopir Rosham Hussain murder case

Police arrest two suspects in the Manghopir robbery and murder investigation

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے منگھوپیر میں ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دلاور عرف طارق اور محمد رضوان عرف آصف عرف راجو کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی تشکیل کردہ ٹیم نے کارروائی کی۔ کارروائی ایس ایچ او پاکستان بازار کی سربراہی میں کی گئی۔

جعلی پولیس یونیفارم برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونے والی جعلی پولیس یونیفارم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم دلاور عرف طارق منگھوپیر میں ہاؤس روبری کے ایک مقدمے میں پہلے سے نامزد تھا۔

پولیس کے مطابق ہاؤس روبری کے ایک اور مقدمے میں مدعی نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

روشم حسین قتل کیس میں بھی تفتیش

پولیس کے مطابق 8 ستمبر کو مہران سٹی منگھوپیر میں قتل ہونے والے روشم حسین کے مقدمے میں بھی دونوں ملزمان شامل تفتیش ہیں۔

روشم حسین قتل کیس کی مزید تحقیقات ایس آئی یو اور سی آئی اے حکام کر رہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور جاری تفتیش سے مقتول روشم حسین کے والد روئیداد حسین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version