Site icon Tashakur News

مچھر کالونی منشیات فروش: ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

Keamari Police action against suspected drug dealer in Machhar Colony Karachi

Keamari Police arrest suspected drug dealer in Machhar Colony.

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ ڈاکس پولیس نے کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسرار ولد محمد غنی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 1070 گرام چرس برآمد ہوئی۔

منگھوپیر پولیو مہم: انکاری بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ

ملزم کا نام A+ فہرست میں شامل

کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی A+ کیٹیگری کی فہرست میں شامل تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 427/26 درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version